19 مئی 2015 - 04:14
 قرآن بشریت کو فتنہ و فساد سے نجات دلا سکتا ہے

تاجکستان کے قاری نے کہا: قرآن کریم حبل اللہ ہے اور اس طرح کے مقابلوں کا انعقاد مسلمانوں کے درمیان اتحاد کا باعث بنتا ہے۔

اہل بیت (ع)  نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تہران میں عالمی قرآنی مقابلوں میں حصہ لینے والے تاجکستان کے قاری نے کہا: قرآن کریم حبل اللہ ہے اور اس طرح کے مقابلوں کا انعقاد مسلمانوں کے درمیان اتحاد کا باعث بنتا ہے۔
کامران کامل جان نے ایران میں منعقد ہوئے قرآنی مقابلوں کی خصوصیات گنواتے ہوئے کہا کہ ایران ہر سطح کے قاریوں کے لئے اہمیت کا قائل ہے جبکہ دوسرے کسی ملک میں یہ چیز نظر نہیں آتی۔
اس قاری قرآن نے دنیا میں جاری تکفیری انتہاپسندی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: خداوند عالم نے قرآن میں ہمیں حکم دیا ہے کہ ہم اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھیں’’ واعتصموا بحبل اللہ‘‘ وہ حب اللہ خود قرآن ہے اور یہ پہلا وہ راستہ ہے جو بشریت کو فتنہ و فساد سے بچاتا ہے اور مسلمانوں کے درمیان محبت پیدا کرنے کا باعث بنتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲